آذربائیجان کی گولہ باری ، آرمینیا کے 4 فوجی ہلاک

07:50 PM, 1 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

باکو:آذربائیجان کی گولہ باری  میں  آرمینیا کے 4 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔  آذربائیجان نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنے دو فوجیوں کے زخمی ہونے پر جوابی کارروائی میں آرمینیا کے 4 فوجی اہلکار ہلاک   ہوگئے ہیں ۔گزشتہ برس روس کی ثالثی میں سیز فائر کے بعد آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان وقتاً فوقتاً جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آذربائیجان کی وزارت دفاع  کاکہنا ہے کہ آرمینیا نے کالبجر کے علاقے میں ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے ہماری چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس میں دو آذربائیجانی فوجی زخمی ہوئے۔وزارت دفاع کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جوابی کارروائی میں آرمینیا کے چار فوجی مارے گئے۔ آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کے اس بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزیدخبریں