بھارت کے خلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں، ٹیم پراعتماد، ایشیا کپ میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے:بابر اعظم

بھارت کے خلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں، ٹیم پراعتماد، ایشیا کپ میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے:بابر اعظم

پالی کیلے:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  کاکہنا ہے کہ  بھارت کے خلاف میچ کا ٹیم پر کوئی پریشر نہیں ہے، لڑکے پرجوش ہیں، اپنا مومینٹم برقرار رکھیں گے۔

انہوں نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ    بھارت کے خلاف میچ کا ٹیم پر کوئی پریشر نہیں ہے، لڑکے پرجوش ہیں، اپنا مومینٹم برقرار رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پچھلے ڈھائی مہینوں سے یہاں سری لنکا میں ہی ہیں، ہم نے افغانستان کے خلاف سیریز یہیں کھیلی اور کچھ کھلاڑیوں نے لنکا پریمیئر لیگ میں بھی حصہ لیا، اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ یہاں کی کنڈیشز بارے کافی چیزیں معلوم ہیں اور میرے خیال میں کینڈی کی وکٹ کافی اچھی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاک، بھارت میچ کے حوالے سے ہم پر کوئی پریشر نہیں ہے، ماضی پر فوکس نہیں کر رہے ، ہماری کوشش ہے کہ اپنا مومینٹم برقرار رکھیں، اپنی طرف سے بہترین کرنے کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لڑکے بہت پرجوش ہیں، سب جانتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کافی دلچسپ ہوتا ہے اور فینز بھی اس میچ کے لئے منتظر ہوتے ہیں، ہم انشاء اللہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ میں کوشش ہے اور ہم کوشش کریں گے، نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں ، سب لڑکے فارم میں ہیں اور انشاء اللہ اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر وہی رہے گا، ہمارے مڈل آرڈر میں جو مسائل تھے وہ کافی بہتر ہوچکے ہیں، مڈل آرڈر محنت کر رہا ہے ، افتخار احمد ، شاداب خان اور آغا سلمان نے بہت اچھا رسپانس دیا ہے، کوشش یہی ہے کہ جو ہماری بیسٹ الیون ہو اسی کو لے کر چلیں۔

بارش سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جتنا میں نے یہاں دو مہینوں میں کھیلا ہے یہاں بارش کا کوئی پتا نہیں لگتا، کبھی کبھار ریڈار پر بارش ہوتی ہے لیکن پڑتی نہیں ہے، اس چیز پر میں یقین نہیں رکھتا اس لئے کل دیکھیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم پراعتماد ہے اور ایشیا کپ میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

مصنف کے بارے میں