مہنگائی کی لہر جاری ، 20 اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

مہنگائی کی لہر جاری ، 20 اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

اسلام آباد: ملک بھر میں مہنگائی کی لہر جاری ہے۔ مہنگائی کی اس لہر کی وجہ سے 20  اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔  ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ ہوا  اور 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح24.65فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں  8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ آلو، تازہ دودھ، دہی، اور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہوا۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح میں 23.54 فیصد  اضافہ ہوا۔

مصنف کے بارے میں