وفاقی وزیر جمال شاہ نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے نمائش کا افتتاح کردیا ، ثقافتی سرگرمیاں ہفتہ بھرجاری رہیں گی

06:31 PM, 1 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی ایک ہفتہ طویل ثقافتی سرگرمیوں  کا وفاقی وزیر جمال شاہ نے باقاعدہ افتتاح کردیا۔ سرسید میموریل ہال  میں واقع میوزیم میں جنگی نمونوں کی خصوصی نمائش کا آغازکیا گیا۔ثقافتی سرگرمیاں ہفتہ بھرجاری رہیں گی۔اس سلسلے میں سرسید میموریل میں واقع میوزیم میں جنگی نمونوں کی خصوصی نمائش  کے بارے میں آگاہ کیاگیا ۔

وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے میگا ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں میں بچوں اور نوجوانوں کی شرکت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر ہمارے ملک کی تاریخ کا اہم دن ہے اور اس حوالے سے تمام متعلقہ محکموں نے ہمارے قومی ہیروز کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی ثقافتی تقریبات کا منصوبہ بنایا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ  اس میں لائیو پرفارمنس، سٹیج ڈرامے، کٹھ پتلی تھیٹر، میوزیکل کنسرٹ، نمائشیں،  دستکاری، سیمینار، ٹیبلوز وغیرہ شامل ہیں۔ جس کا مقصد حب الوطنی اور قربانیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ہماری نوجوان نسلوں کے دلوں میں اپنے وطن کی محبت اور احترام کو ابھارنا ہے۔آخر میں جمال شاہ نے  وفاقی دارالحکومت میں جدید ترین میوزیم قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں