قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری،وزیراعظم کی سربراہی میں کونسل 13 ارکان پر مشتمل  ہوگی

05:42 PM, 1 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آ باد : قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم کی سربراہی میں کونسل 13 ارکان پر مشتمل  ہوگی۔صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری دی۔  وزیراعظم کی سربراہی میں کونسل 13 ارکان پر مشتمل ہے۔

قومی اقتصادی کونسل میں وزیراعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شامل ہیں جبکہ چاروں صوبوں سے نگران حکومتوں کے نمائندے بھی شامل کونسل میں شامل ہیں۔پنجاب سے نگران وزیر توانائی و انڈسٹری، کامرس، سرمایہ کاری اور ہنرمندی، ایس ایم تنویر، سندھ سے وزیرخزانہ، محصولات، منصوبہ بندی و ترقی، محمد یونس ڈاگھا کو قومی اقتصادی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا سے وزیر خزانہ، محصولات، ایکسائز ٹیکسیشن اور انسداد منشیات، احمد رسول بنگش اور بلوچستان سے وزیر خزانہ و محصولات امجد رشید بھی قومی اقتصادی کونسل میں شامل ہیں۔وفاق سے وزیر خزانہ محصولات، اقتصادی امور اور نجکاری کو بھی کونسل کی رکنیت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں