اسلام آباد:ر تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک کاکہنا ہےکہ آئین کے مطابق الیکشن فروری کے آخر تک ہوگا، الیکشن حلقہ بندیوں کے بغیر ممکن نہیں۔پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ا لیکشن فروری کے آخر تک ہوگا، الیکشن حلقہ بندیوں کے بغیر ممکن نہیں۔سابق وزیر دفاع اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ کاکہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں عوام کو کچھ نہ دے سکے۔
ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے، ہم نےفیصلہ کیا کہ اپنی پارٹی بنائیں گے، جھوٹے وعدے نہیں کریں گے، جو کام کرسکیں گے، اس کا وعدہ کریں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ پارٹیاں پہلے سے سنہرے خواب دکھاتی ہیں، پھر کچھ نہیں کرتیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ایوب خان دور تک ہم ترقی کر رہےتھے، کوئی قرضہ نہیں لیا تھا، ایوب خان دور کے بعد حکمرانوں نے قرضے لینا شروع کیے، قرضے اتارنے کے لیے قرضے لیے گئے۔پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اگر ہم فوج سے لڑیں گے تو ملک کیسے ترقی کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سمیت ہمارے صوبے کا سب کچھ چین کےساتھ جڑا ہوا ہے، سی پیک کو 2025 میں مکمل ہونا ہے، چین کو 2025 کےبعد اصل میں سرمایہ کاری شروع کرنی ہے۔