لاہور: پٹرول اور ڈیزل کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کے بعد محکمہ ریلوے نےبھی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے کی جانب سے تمام ٹرینوں کے کرائے میں5 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ ریلوے نے 10 فیصد اضافہ کیا تھا اور اب پانچ فیصد مزید اضافہ کردیا ہے۔
دوسری جانب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔
آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے ترجمان ایچ ایم جہانگیر نے کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے تناسب سے کرایوں میں اضافے پر مجبور ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے 91 پیسےجس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہو گی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔