لاہور:پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک کا بیڑا غرق کرکے ن لیگ کی قیادت لندن بھاگ گئی ۔ اب تو آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا ہے کہ ملک میں الیکشن کرائیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعلی چودھری پرویز الہیٰ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلےرہائی کے فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں ۔میری رہائی کے لئے دعائیں کرنے والے افراد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
سابق وزیر اعلی نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں میں نے ایسے 4 ماہ قید میں نہیں گزار لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ن لیگ آئی ہے ملک میں صرف مہنگائی ہی ہوئی ہے۔
پروزی الٰہی نے کہ مجھے تو اندر رکھا ہوا پتہ نہیں ملک کا کیا کررہے ہیں ، یہ معلوم ہے کہ اب تو آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا ہےکہ ملک میں الیکشن کرائیں۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو نیب گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔