اسلام آباد: صدر پاکستان عارف علوی کے سیکرٹری وقار احمد نے ایوان صدر کا چارج چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اگلی ذمہ داری کے لیے رپورٹ کر دی۔
ذرائع کے مطابق ارم بخاری جو کہ ایوان صدر میں ایڈیشنل سیکریٹری تھیں ان کو صدرمملکت کے سیکریٹری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
یاد رہے کہ عارف علوی نے گزشتہ ماہ وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ وفاقی سیکرٹری حمیرا احمد کو ان کی جگہ دی جائے لیکن انہوں نے ایوان صدر کی خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا تھا۔بعد ازاں کچھ دیگر وفاقی سیکرٹریوں کو ایوان صدر میں خدمات انجام دینے کو کہا گیا لیکن کسی بھی وفاقی سیکرٹری نے صدر مملکت کا سیکرٹری بننے پر رضامندی نہیں دی۔