اسلام آباد:نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، ڈالر کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی بھی ٹرپل سنچری مکمل ہو گئی۔
پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) August 31, 2023
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں محض نصف ماہ کے دوران 35 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔