کینبرا: کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے ٹی 20ورلڈ کپ اور دورہ بھارت کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت ایرون فنچ کو سونپی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ستمبر میں بھارت میں تین ٹی 20میچز کی سیریز کھیلے گی اور اس کے بعد ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور بھارت کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20ورلڈ کپ میں 22 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔
واضح رہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ کے سکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، ایشٹن اگر، پیٹ کومنز، ٹم ڈیوڈ، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مچل مارش اور گلین میکسویل شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کین رچرڈ سن، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک، میتھیو ویڈ، مارکس سٹوئنس، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زامپا اور ٹم ڈیوڈ بھی آسٹریلین سکواڈ کا حصہ ہیں تاہم مچل سویپسن سکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کو ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کی وجہ سے دورہ بھارت میں شامل نہیں کیا گیا اور ان کی جگہ کیمرون گرین بھارت جائیں گے۔
دورہ بھارت اور ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے آسٹریلین سکواڈ کا اعلان
02:29 PM, 1 Sep, 2022