اربوں لوٹنے والے لندن میں عیاشی کر رہے ہیں اور عمران خان جیسے فقیر منش کو عدالتوں میں پیش ہونا ہے: فودا چوہدری

12:58 PM, 1 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اربوں روپیہ لوٹنے والے لندن میں عیاشی کر رہے ہیں اور عمران خان جیسے فقیر منش لیڈر کو جعلی مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہونا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’پاکستان کا اربوں روپیہ لوٹنے والے لندن عیاشی کر رہے ہیں اور عمران خان جیسے فقیر منش لیڈر کو جعلی مقدمات میں ایک عدالت سے دوسری عدالت پیش ہونا ہے، آج وہ دہشت گردی کیس میں عدالت میں پیش ہوں گے، بنیادی طور پر اشرافیہ کے نزدیک عوامی لیڈر غیر اہم ہیں کیونکہ عوام کی کوئی حیثیت نہیں۔‘ 


واضح رہے کہ عمران خان آج خاتون مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس افسران کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے اور ان کی ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ 
گزشتہ روز عمران خان توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے روبرو پیش ہوئے تھے اور سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ان کے تحریری جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے 7 روز میں دوبارہ جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ 

مزیدخبریں