نصیر الدین شاہ طالبان کی حمایت کرنے والوں پر سیخ پا

نصیر الدین شاہ طالبان کی حمایت کرنے والوں پر سیخ پا

نئی دہلی : بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے افغانستان میں طالبان کی واپسی پر ان کی حمایت کرنے والے بھارتی مسلمانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گزشتہ دنوں طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد بعض بھارتی مسلمانوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا تھا جس پر بھارتی حکومت نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا۔

اب طالبان کے حوالے سے ہی بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے اور طالبان کی حمایت پر بھارتی مسلمانوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں نصیر الدین شاہ کا کہنا تھاکہ طالبان کا دوبارہ حکومت پالینا دنیا کیلئے فکر کا باعث ہے لیکن بھارتی مسلمانوں کا ان ‘وحشیوں’ کی حمایت میں جشن منانا اس سے کم خطرناک نہیں ہے۔