کابل:طالبان کے خصوصی دستوں کی فوجی پریڈ اور مشقوں کا ٹیزر جاری کردیا گیا،طالبان کے نشریاتی ادارے کی جانب سے چند سیکنڈز کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں خصوصی دستے فوجی مشقیں اور پریڈ کررہے ہیں۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو 36 سیکنڈز کی ہے جس میں دستے منظم انداز میں فوجی مشقیں کررہے ہیں اور ان مشقوں کو ‘فاتح زواک 3’ کا نام دیا گیا ہے۔طالبان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ ویڈیو مقامی ٹی وی چینلز پر بھی نشر کی جائے گی۔
خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد خصوصی یونٹس کے دستے ملک کے ائیرپورٹس اور دیگر اہم تنصیبات پر تعینات کیے گئے ہیں۔یہ دستے جدید اسلحہ اور دیگر سازو سامان کے علاوہ باقاعدہ فوجی یونیفارم میں ملبوس ہیں۔