جرمنی کا کابل میں  سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا عندیہ

06:18 PM, 1 Sep, 2021

دوحہ :جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے افغان دارالحکومت کابل میں جرمن سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی تیاری کا عندیہ دیا ہے۔ 

دوحہ میں ہائیکو ماس نے کہا کہ اگر سیاسی طور پر ممکن ہو سکا اور سکیورٹی صورت حال نے اجازت دی تو کابل میں جرمن سفارت خانہ دوبارہ کھلنا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سفارتی موجودگی بہت ضروری ہے،جرمنی طالبان کےساتھ رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں مذاکرات کیے جا رہے ہیں ۔

جرمن وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برلن حکومت طالبان سے خاص طور پر انسانی حقوق کی پاسداری اور سکیورٹی کی ضمانتوں کا مطالبہ کر رہی ہے، ساتھ ہی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر طالبان کو مدد درکار ہے، تو ان کو عالمی برادری کے شرائط پر عمل کرنا ہو گا۔

مزیدخبریں