افغان جنگ کا خاتمہ ہوتے ہی پاکستان نے عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا 

04:49 PM, 1 Sep, 2021

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی نے افغان جنگ کا خاتمہ ہو تے ہی عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ،امریکہ کو پاکستان اور افغانستان کی خواتین کا بڑا درد ہے لیکن عافیہ صدیقی کا خیال کیوں نہیں ہے ؟

علامہ طاہر محمود اشرفی نے علما کنونشن کا اعلامیہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا عالمی سطح پر افغان طالبان کو تنہا نہ چھوڑا جائے،افغانستان میں اقتدار پر امن طریقے سے منتقل ہو رہا ہے ،کابل میں ایک آدمی کا خون نہیں بہا،لیکن بھارت کی ماضی کی طرح کوشش ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کروائے ۔

علامہ طاہر اشرف نے عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو پاکستان اور افغانستان کی خواتین کا بڑا درد ہے تو پھر عافیہ صدیقی کا خیال کیوں نہیں ہے ،انہوں نے کہا جب افغان جنگ ہی ختم ہوگئی تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کیا جائے ،پاکستان دفتر خارجہ اس سے قبل بھی عافیہ صدیقی پر ہونےو الے حملے پر سخت احتجاج ریکارڈ کروا چکا ہے ،وزیر اعظم عمران خان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی چاہتے ہیں ۔

نمائندہ خصوصی وزیر اعظم علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اگر عورت کو حجاب ضروری ہے تو مرد کو آنکھ کا حجاب کرنا چاہیے ،بھارتی دہشتگردی پر بات کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا بھارت نے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ملکر پاکستان  میں دہشت گردی کرائی،بھارت ماضی  کی طرح خطے میں  بدامنی پیداکرنے کی سازش میں مصروف ہے ۔

انہوں نے کہا افغانستان 40 سال بعد امن کی طرف لوٹ رہا ہے ،دنیا افغان عوام کے ساتھ تعاون کرے ،انہیں تنہا نہ چھوڑے ،طاہر اشرفی نے کہا ہم میڈیا کی آذادی پر یقین رکھتے ہیں ،میڈیا کی آزادی کے قائل ہیں ،لیکن فیک نیوز کی روک تھام کیلئے قانون سازی بھی کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں