18 سال سے کم عمر افراد کی ویکسین نیشن کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری 

04:23 PM, 1 Sep, 2021

اسلا م آباد:این سی او سی کے اجلاس میں 18 سال سے کم عمر افراد کی ویکسی نیشن کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پاکستان میں 18 سال سے کم عمر والے افراد بھی اب ویکسی نیشن کروا سکتے ہیں ،نئی گائیڈ لائنز کے مطابق کمزور قوت مدافعت والے 12 سے 17 سال کے افراد فائرز ویکسین لگوائیں گے۔

این سی او سی کی طرف سے جاری کی گئی نئی گائیڈ لائنز کے مطابق کمزور قوت مدافعت والے افراد کو میڈیکل دستاویزثبوت کے طور دکھاناہوں گی، ویکسی نیشن کیلئے عمر کی حد 17 سال کر دی گئی ہے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 18 سال سے کم عمر افراد کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔

کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے نمز کے پورٹل میں 18 سال سے کم عمرافراد کیلئے ب فارم نمبر درج کرنے کی سہولت دیدی گئی ہے تاکہ نمز میں رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل کیا جا سکے ۔

مزیدخبریں