سائرہ بانو کو دل میں تکلیف ، آئی سی یو منتقل

03:53 PM, 1 Sep, 2021

ممبئی: بھارتی اداکارہ سائرہ بانو کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا ۔ 77 سالہ اداکارہ سائرہ بانو کو طبعیت خراب ہونے کے بعد ممبئی کے آہوجا ہسپتال میں لے جایاگیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں نے ابتدائی چیک اپ کے بعد ان کو آئی سی یو ( انتہائی نگہداشت ) کے وارڈ میں شفٹ کردیا ہے ۔ 

سائرہ بانو کی طبعیت کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی جارہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائرہ بانو کو دل میں درد کی وجہ سے ہسپتال لے جایا گیا ہے ۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے سائرہ بانو کی طبیعت سے متعلق فی الحال زیادہ تفصیلات شیئر نہیں کیں اور نہ ہی یہ بتایا  ہے کہ انہیں اچانک کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔

واضح رہے کہ برصغیر کے معروف اداکار اور بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کا 98 برس کی عمر میں 7 جولائی 2021 کو انتقال ہوگیا تھا۔ ان کی موت کی خبر نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں کو غمزدہ کردیا تھا۔ سائرہ بانو اپنے شوہر دلیپ کمار سے بے حد محبت کرتی تھیں اورآخری وقت تک ان کے ساتھ تھیں۔

مزیدخبریں