لاہور: لاہورکے متعدد علاقوں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں برسانے والا سسٹم متحرک ہے جس کی وجہ سے موسم کی یہ صورتحال اگلے دو دن برقرار رہے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوس روڈ ، لکشمی چوک، مال روڈ ، دھرم پورہ ،ریلوے سٹیشن ، شادباغ ، شاہدرہ سمیت کئی علاقوں میں بار ش ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دوروز تک وقفے وقفے سے بار ش کی پیش گوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں بالائی اور وسطی علاقوں سے جنوبی علاقوں میں منتقل ہوگئیں ہیں، آج مشرقی بلوچستان،جنوب مشرقی پنجاب،بالائی خیبر پختو نخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ۔ سیالکوٹ ، گو جرانوالہ ، اسلام آباد، ملتان ، ڈی جی خان، بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں بارش متوقع ہے ۔
اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔