کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شہباز شریف اوران کی ٹیم نے پنجاب کی مویشی منڈیوں میں پانچ ارب روپے کی کرپشن کی۔ کچھ ماہ پہلے تک 35کروڑ روپے ماہانہ حمزہ شہباز کو ملتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ساتھیوں نے مل کر پنجاب میں موشی منڈیوں کے ٹھیکے میں پانچ ارب روپے کی کرپشن کی، حمزہ شہباز کو کچھ ماہ پہلے تک پینتیس کروڑ روپے ملتے رہے۔
وفاقی وزیر نے اپنے خلاف فکس اٹ کے احتجاج کے سوال پر کہا کہ فکس اٹ پر بات کرنا ان کا معیار نہیں، ان کے آنے کے بعد بلدیہ میں پینتیس سال سے رکے ہوئے کام ہوئے۔ بلدیہ ٹاؤن کے عوام سے کوئی وعدہ کیا ہی نہیں تھا۔
خیال رہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں عوام کے بعد فکس اٹ کے کارکنان نے وفاقی وزیر کے خلاف احتجاج کیا تھا۔