امریکا کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانا ہوگا: امریکی صدارتی امیدوار

05:49 PM, 1 Sep, 2019

نیویارک: امریکی صدارتی امیدوار برنی سینڈرز مودی سرکار پر ٹوٹ پڑے، بولے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کسی طور قبول نہیں، امریکا کو کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانا ہوگا۔

امریکی صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت ہرگزقبول نہیں۔ امریکا کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانا ہوگا۔

دوسری جانب امریکی تھنک ٹینک نے بھی خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال افغان امن مرحلے پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ بھارتی مظالم اور کرفیو سے پاکستان کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں