ساؤتھ ہیمپٹن ٹیسٹ: انگلینڈ کو 233 رنز کی برتری، آٹھ کھلاڑی آؤٹ

11:39 PM, 1 Sep, 2018

لندن :ساؤتھ ہیمپٹن میں انگلینڈ اور بھارت  کے درمیان چوتھے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ‌ دوسری اننگز میں مجموعی طور پر 233 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ اس کی دو وکٹیں باقی ہیں ، تیسرے دن جب کھیل ختم ہوا تو اس وقت انگلینڈ کا دوسری اننگز کا سکور 260 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ تھا۔

انگلینڈ کی آٹھویں وکٹ دن کے آخری اوور میں گری جب محمد شامی نے عادل رشید کو آؤٹ کیا، انھوں نے صرف 11 رنز بنائے تھے ، انگلینڈ کی دوسری اننگز میں وکٹ کیپر جوز بٹلر نے اہم کردار ادا کیا جو ابتدائی نقصان کے بعد عمدہ کھیلتے ہوئے سکور کو 233 تک لے گئے، انھیں ایشانت شرما نے میچ کے 85 ویں اوور نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ انھوں نے 69 رنز بنائے۔

کھانے کے وقفے تک انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے تھے، کیٹن جیننگز لنچ سے پہلے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے بعد آنے والے بیئرسٹو لنچ کے بعد پہلی ہی گیند ہر آؤٹ ہو گئے، دونوں کو محمد شامی نے آْؤٹ کیا،اس طرح انھوں نے دو گیندوں پر دو وکٹ حاصل کیے۔

انگلینڈ کو بڑا دھچکہ اس وقت لگا جب وکٹ پر سیٹ جو رووٹ 48 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، اس سے قبل آؤٹ ہونے والوں میں ایلیسٹیئر کک، معین علی اور کیٹن جیننگز شامل تھے ، انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی بین سٹوکس تھے جو ایشون کی گیند پر ریحانے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

 دوسری اننگز میں انڈیا کی جانب سے محمد شامی نے تین، ایشانت شرما نے دو جبکہ جسپریت بمراہ اور ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں