کولمبو:بنگلہ دیش اور انڈیا کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی ایشیا کپ کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
ایشیا کپ کیلئے لنکن ٹیم کا اعلان ہوا تو اس میں حیرت انگیز طور پر طویل عرصے سے ٹیم میں باہر رہنے والے کھلاڑی لیستھ ملنگا کو بھی شامل کیا گیا ۔ 35 سالہ گیند باز طویل عرصے سے اس فارمیٹ سے باہر ہیں، انہوں نے اپنا آخری ایک روزہ میچ ستمبر 2017 میں کھیلا تھا تا ہم وہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹیم کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔
تیز گیند باز دشمنتھا چمیرا اور آف سپنر دلروان پریرا بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، پریرا نے آخری ایک روزہ میچ پچھلے سال اپریل میں کھیلا تھا۔ اس کے علاوہ دنشکا گناتکلا، جنہیں ساؤتھ افریقہ سیریز کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک سالہ پابندی کا سامنا تھا،ان کو بھی موقع دیا گیا ہے۔گھٹنے کے زخم سے صحت یاب ہونے والے اینجلو میتھیوز ٹیم کی قیادت کریں گے۔