اعتزاز احسن ایسے دولہا ہیں جسے نہ گھر والے مان رہے ہیں نہ سسرال والے: فضل الرحمن

10:53 PM, 1 Sep, 2018

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن ایسے دولہا ہیں جسے نہ گھر والے مان رہے ہیں نہ سسرال والے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اعتزاز احسن کی دستبرداری کا فیصلہ ایک اور میری دستبرداری کا فیصلہ دس جماعتوں نے کرنا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ طنزیہ باتیں نہ کی جائیں کون دولہا بن گیا ، ایسے دولہا پر اتفاق کر لیا جائے جسے سب مان رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں اور پیپلزپارٹٰی کے درمیان صدارتی امیدوار پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے پیپلزپارٹٰی اور اتحادی جماعتوں نے اپنا الگ الگ امیدوار نامزد کیا ہے ۔

پیپلزپارٹی نے صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کا نام منتخب کیا ہے اور اس سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں ہے جبکہ اپوزیشن اتحادی جماعتوں نے صدارتی امیدوار کے لیے مولانا فضل الرحمن کو نامزد کیا ہے۔

مزیدخبریں