معروف صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے 1288ویں عرس کا آغاز ہوگیا

08:51 PM, 1 Sep, 2018

کراچی:معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1288ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ، سیکرٹری مذہبی امور نے عرس کا افتتاح کیا۔

عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر سیکیورٹٰی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

حضرت عبداللہ شاہ غازی کا عرس 3 روز تک جاری رہے گا ، عرس کی اختتامی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شرکت کریں گے , تین روزہ تقریبات کے دوران مزار کے احاطے میں عقیدت مندوں اور زائرین کی جانب سے نذرو نیاز اور لنگر کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔

عقیدت مندوں کے مطابق عبداللہ شاہ غازی سعودی عرب کے شہر مدینہ میں سن 720 میں پیدا ہوئے ، وہ سن 760 میں سندھ تشریف لائے , ان کا مزار سمندر کنارے ایک ٹیلا نما پہاڑ پر تعمیر کیا گیا ، جو اب کراچی کے علاقے کلفٹن کا حصہ ہے۔

مزیدخبریں