پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، وزیر خزانہ اور سابق گورنر سندھ کے درمیان ٹویٹر پر نوک جھونک

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، وزیر خزانہ اور سابق گورنر سندھ کے درمیان ٹویٹر پر نوک جھونک
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور : وزیر خزانہ اسد عمر اور ان کے بھائی سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ٹویٹر پر نوک جھونک، ن لیگ کے رہنماء اپنے بھائی اور وزیر خزانہ اسد عمر کو اپنا وعدہ یاد دلاتے رہے تو اسد عمر اپنی وضاحتیں دیتے رہے۔

ن لیگی رہنماء محمد زبیر نے اپنے بھائی اور وزیر خزانہ کو اپوزیشن کے دور کا وعدہ یاد دلایا۔ محمد زبیر نے اپنے چھوٹے بھائی سے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز میں کمی کیوں نہیں کی گئی، ذرا عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ تو یاد کرلیں۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے جواب دیا کہ پٹرولیم پر ٹیکس 52 فیصد سے کم کرکے 23.6 فیصد کر دیا گیا ہے۔ زبیر بھائی میرا ٹویٹ پھر سے پڑھیں، قیمت کی نہیں ٹیکس میں کمی کی بات کی تھی۔ محمد زبیر کو تسلی نہ ہوئی تو جواب داغ دیا کہ عوام کو ٹیکس سے نہیں پیٹرول کی قیمت خرید سے غرض ہے۔