لاہور:خاتون اول بشریٰ عمران نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع دارالشفقت کا دورہ کیا اور بچوں کے ہمراہ دوپہر کا کھانا کھایا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران آج لاہور میں واقع دارالشفقت پہنچیں، جہاں انہوں نے بچوں کے ہمراہ دوپہر کا کھانا کھایا تاہم انہوں نے اس موقع پر ایک بچے کی بیماری کا سن کر علاج پر آنے والے تمام اخراجات بھی خود ادا کرنے کا اعلان کر دیاہے۔
دارالشفقت کے دورے کے موقع پر ان کی دوست فرح خان بھی ان کے ہمراہ تھیں ، وزیراعظم کی اہلیہ نے دارالشفقت میں یتیم بچوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا ہے اور آج وہ بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ بشریٰ عمران نے دارالشفقت میں بچوں کو میسر سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ بھی لیا۔
خیال رہے کہ بشریٰ عمران کا خاتون اول بننے کے بعد یہ پہلا دورہ ہے۔