کراچی:سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جس ملک میں چیف جسٹس چھاپے ماریں ، ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟۔
ذرائع کے مطا بق آصف زرداری نے بینکنگ کورٹ کراچی میں ضمانت کےمچلکے جمع کرادیئے۔اس موقع پر شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپے سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جس میں ملک میں چیف جسٹس چھاپے ماریں ، ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟۔
صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ کو چیف جسٹس کے دوروں پر اعتراض ہے مگر شرجیل میمن کے کمرے سے شراب بر آمد گی ٹھیک ہے ؟ جس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے صرف یہ پتا ہے سپریم کورٹ میں اور بھی پانچ ہزار کیسز ہیں، یا لاکھ کیسز ہیں ان پر بھی زور ہونا چاہیے۔
صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے صدارتی انتخاب ون ٹو ون ہوگا اورآپ اعتزاز احسن کو دستبردار کرالیں گے ؟ سابق صدر نے جواب دیا کہ ہوسکتا ہے مولانا دستبردار ہوجائیں۔
ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ ہیلی کاپٹر تو سستا ہوگیا ہے،آج پھر گاڑی میں آئے, ہیلی کاپٹر میں نہیں آئے؟آصف زرداری نے جواب دیا کہ سن رہا ہوں 50,55 میں سفر ہوتا ہے،ہیلی کاپٹر کی بات ہو رہی ہے دیکھیں کب ملتا ہے۔