پی این ایس اصلت کا جدہ بندرگاہ کا دورہ

12:28 PM, 1 Sep, 2018

کراچی: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ کیا جہاں جہاز کے وفد نے رائل سعودی نیول فورسز کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رائل سعودی نیول فورسز کے تربیتی اسکول میں پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے درمیان مختلف مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔

اس موقع پر مختلف ممالک کے سفیروں، نامور مقامی شخصیات اور رائل سعودی نیول فورسز کے آفیسرز نے پی این ایس اصلت کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پی این ایس اصلت کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں مزید مضبوطی کا باعث ہو گا۔

مزیدخبریں