کوئٹہ:جسٹس طاہرہ صفدر نے بلوچستان ہائیکورٹ کی چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس طاہر ہ صفدر نے بلو چستان ہا ئیکو رٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا جبکہ گورنر بلوچستان محمد اچکزئی نے ان سے گورنر ہاﺅس میں حلف لیا۔خیال رہے کہ جسٹس طاہرہ صفدر بلوچستان ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہے اوروہ پاکستان میں کسی بھی ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیں ۔
جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے 11 مئی2011 کو بلوچستان ہائی کورٹ کی مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔جسٹس طاہرہ صفدر1957کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں۔ بلوچستان یونیورسٹی سے ایم اے ایل ایل بی کیا۔
جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے22 اپریل 1982 کو بطور سول جج کیرئیر کا آغاز کیا۔ 27 فروری1991 کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ انیڈ سیشن جج بنیں۔