کراچی: سیہون کے قریب وین اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سیہون سے کراچی آنے والی ایک وین اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے تھے، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق وین میں سوار افراد ملیر کے رہائشی اور آپس میں رشتے دار تھے۔متوفین کی میتیں صبح سویرے کراچی پہنچائی گئیں، جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ملیر کے قبرستان میں ان کی تدفین کردی گئی۔