جلال آباد میں سیکیورٹی خدشات، پاکستان نے قونصل خانہ بند کر دیا

09:02 AM, 1 Sep, 2018

اسلام آباد: میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے سیکورٹی پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے افغانستان کے شہر جلال آباد میں قائم اپنا قونصل خانہ بند کر دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے افغان حکومت کو قونصل خانہ بند کرنے سے متعلق خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے مقامی حکام پاکستان کے قونصل خانہ کے امور میں رکاوٹ بن رہے تھے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ معاملے پر موقف کیلئے نجی ٹی وی نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ وہ بھی معاملے سے لاعلم ہیں۔

مزیدخبریں