جب حکومت ملی تو عبادت گاہوں پر حملے کیے جارہے تھے، مریم نواز

08:04 PM, 1 Sep, 2017

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ہمیشہ تباہ حال پاکستان ملا اورانہوں نے ہمیشہ ابھرتا ہوا پاکستان لوٹایا کیوں کہ اس جب ہمیں حکومت ملی تو مساجد اور عبادت گاہوں پر حملے کیے جارہے تھے۔
سینٹ انتھونی چرچ لاہورمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کے لیے نوازشریف اور کلثوم نواز کا سلام لے کر آئی ہوں اور بیگم کلثوم نوازکی سرجری ہوچکی ہے جس کے بعد آپ کی دعاو¿ں سے میری والدہ کلثوم نواز صحت یاب ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی نہیں عوام کی جنگ لڑرہے ہیں اور نوازشریف عوام کے حق حاکمیت کی جنگ میں اکیلا نہیں لہٰذا 17 ستمبر کو پاکستان اور نوازشریف کے لیے باہرنکلیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری طرف وہ ہیں جو لاہور سے ووٹ مانگتے ہیں لیکن باہر جاکر لاہور کو گالی دیتے ہیں اور آپ کی میٹرو بس کو جنگلہ بس کہتے ہیں۔

مزیدخبریں