حج کے موقع پر 200کے قریب بچے گمشدہ ٗ 130مل گئے

حج کے موقع پر 200کے قریب بچے گمشدہ ٗ 130مل گئے

مکہ مکرمہ:حج کے موقع پر اس بار تقریبا 200کے قریب بچے اپنے والدین سے بچھڑ گئے جن میں سے 130بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے


تفصیلات کے مطابق حرم سیکیورٹی فورس نے گم ہونے والے200میں سے 130بچوں کو والدین کے حوالے کردیا۔ عرفہ کے دن حرم مکی شریف میں عمرہ اور زیارت کی غرض سے آنے والے خاندانوں کے بچے بھیڑ میں گم ہوگئے تھے جنہیں حرم شریف میں بچوں کے لئے مخصوص نرسری کے حوالے کیا گیا تھا۔ بعد ازاں والدین کے حوالے کردیا گیا۔