زمین کے کھدائی کے دوران ایسی چیز نکل آئی کہ وعوام میں خوف وہراس۔۔۔ پورے شہر کو خالی کرا لیا گیا

07:12 PM, 1 Sep, 2017

فرینکفرٹ: دوسری جنگ کو ختم ہوئے 70 سال سے زائدعرصہ گزر گیا لیکن اس کے بھیانک سائے ابھی بھی دنیا پر منڈلا رہے ہیں۔ اس کی تازہ ترین مثال جرمن شہر فرینکفرٹ میں دیکھی جا سکتی ہے جہاں دوسری جنگ عظیم کے دوران گرایا گیا ایک بھاری بھرکم بم کھدائی کے دوران زمین سے برآمد ہو گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی جانب سے دوسری جنگ عظیم کے دوران فرینکفرٹ پر گرائے جانے والے بم کا وزن 1800 کلوگرام ہے۔ ’بلاک بسٹر‘ نامی یہ بم شہر کے بیش تر حصے کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس بم کو ناکارہ بنانے سے پہلے شہر کے بڑے حصے کو خالی کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز اس بم کا انکشاف اس وقت ہوا جب گوئٹے یونیورسٹی فرینکفرٹ کے ویسٹ اینڈ کیمپس کے قریبی علاقے میں نئی تعمیرات کے لئے کھدائی کی جا رہی تھی۔
بم برآمد ہونے کے بعد آس پاس کے سارے علاقے کو خالی کرایا جارہا ہے۔ شہریوں کا انخلاءمکمل ہونے کے بعد بم ڈسپوزل ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین بم کو ناکارہ بنائیں گے۔

مزیدخبریں