ڈیانا سے ملی تو نہیں لیکن مجھے لگتاہے میرا تعلق ہے ، دپیکا پڈکون

ڈیانا سے ملی تو نہیں لیکن مجھے لگتاہے میرا تعلق ہے ، دپیکا پڈکون

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے لیڈی ڈیانا کے ساتھ اپنے رشتے کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے لیڈی ڈیانا سے ملنا چاہتی تھیں، انہیں لگتا ہے کہ ان کے اور شہزادی ڈیانا کے درمیان بہت مضبوط رشتہ قائم ہے۔

آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے گزرے 20 برس گزر چکے ہیں لیکن آج بھی وہ لاکھوں دلوں میں زندہ ہیں بلکہ ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں روز بروز مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے، لیڈی ڈیانا کے مداحوں میں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں جنہوں نےاپنے اور شہزادی ڈیانا کے درمیان قائم مضبوط رشتے کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

انہیں ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ اگر آپ کو دنیا میں کسی سے ملنے کا موقع ملے چاہے وہ زندہ ہو یا مردہ، وہ کون ہوگااور آپ اس سے کیا کہنا چاہیں گی؟

اس سوال کے جواب میں دپیکا نےکہا کہ وہ شہزادی ڈیانا سے ملنا چاہیں گی، دپیکا نے کہا میں لیڈی ڈیانا سے کبھی نہیں ملی لیکن اس کے باوجود مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میرےاوران کے درمیان ایک مضبوط تعلق موجود ہے، وہ بہت اچھی، نیک اور دوسروں کی مدد کرنے والی انسان تھیں۔