لندن:قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ فریال کو طلاق ملی تو بہت فائدے میں رہے گی۔طلاق دینے کی صورت میں دونوں بچے ماں کے پاس جائیں گے اور عامر خان کولاکھوں روپے ماہانہ خرچہ بھی دیناپڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق عامر نے فریال کو طلاق دی تو انھیں ایک ارب 64کروڑ روپے نقد دینا ہوں گے، دونوں بچے ماں کے پاس جائیں گے، لاکھوں روپے ماہانہ خرچہ بھی دیناپڑے گا، وکیل کا کہنا ہے کہ طلاق ملی توفریال بہت فائدے میں رہے گی۔برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان معاملہ طلاق کی جانب بڑھ رہا ہے اور یہ سراسر برٹش پاکستانی باکسر کے لیے نقصان کاسبب بنے گا۔
واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر کی اہلیہ فریال مخدوم نے حال ہی میں سماجی میڈیا ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں اور وہ بہت خوش ہیں۔اپنے پیغام میں فریال مخدوم کامزید کہنا تھا کہ وہ اپنے دوسرے بچے کی پرورش خود کرنا چاہتی ہیں اور وہ باکسر عامر سے دوبارہ تعلق نہیں جوڑنا چاہتیں۔
فریال کو طلاق ملی تو بہت فائدے میں رہے گی،قانونی ماہرین
12:34 PM, 1 Sep, 2017