کراچی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں معروف ہونے والی کراچی کی خاتون "آنٹی " گورمنٹ جس کی ویڈیو دنیا بھر میں دیکھتے ہی دیکھتے مشہور ہوگئی تھی آج کل مشکل حا لات سے گزر رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق "یہ بک گئی ہے گورمنٹ " کے فقروں سے شہرت پانے والی خاتون کو اس ویڈیو کے بعد شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خاندان والوں نے خاتون کو بائیکاٹ کر دیا ہے ۔
ویڈیو کو غیر نقصان دہ سمجھا لیکن وائرل ہونے کے بعد جینا حرام ہو گیا ۔خاتون کے بیٹے کا کہناہے کہ اگر غیر مناسب گفتگو تھی تو رپورٹر کو چاہیئے تھا کہ وہ ڈیلیٹ کر دے۔ہر جگہ میرا مذاق اُڑآیا جاتاہے ۔میں نے تقریبات میں جانا ترک تک دیا ہے ۔
ویڈیو وائر ہونے کے بعد سب سے بڑی مشکل میری بہنوں کے رشتوں پر پڑا ،اب رشتے ڈھونڈنا مشکل ہو گیا ہے ۔"یہ بک گئی ہے گورمنٹ" والی خاتون کی زندگی تماشا بن گئی