کراچی میں بارشوں نے تباہی مچادی،وزیراعظم شاہد خا قان عباسی نے نوٹس لے لیا

10:08 AM, 1 Sep, 2017

اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے این ایچ اے ،کے پی ٹی اور پورٹس وشپنگ کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں سے شہریوں کی مشکلات کے فوری ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور تمام وسائل یکجا کر کے شاہراہوں کو صاف کیا جائے شہر اور دیگر علاقوں کا مواصلاتی نظام بحال کیاجائے۔
تاہم وزیراعظم نے رینجرز اور پاک فوج کو بھی معاونت کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ٹیلیفونک رابطہ کر کے وزیر اعظم کو کراچی کی بارش کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے وفاقی ادارے بالخصوص کے پی ٹی، سٹیل ملز، پورٹ قاسم اور نینشل ہائے ویز اتھارٹی کی مشینری بارش زدگان کی مدد کے لئے استعمال کی جائے۔ وزیر اعظم نے فاروق ستار کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

مزیدخبریں