ایران کا جوابی حملہ، اسرائیل کی جانب میزائل فائر کردیے،حملے کے بعد اسرائیل میں سائرن بج گئے

09:49 PM, 1 Oct, 2024

تل ابیب: ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل فائر کردیے۔ اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہےکہ ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل فائر کردیےہیں۔  عرب میڈیا کے مطابق ایران کے میزائل کا ہدف اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب ہے، اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بج چکے ہیں۔ ایران سے اسرائیل کی جانب 102  میزائل فائرکئے گئے ہیں۔

 اسرائیل نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔وسطی اسرائیل کے شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شیلٹرز سے باہر نہ نکلیں ۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز  نے اسرائیلی حکومت اور امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے  بتایا ہے کہ ایران آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔اسرائیلی حکام کا کہناتھا  کہ ایرانی حملے میں اسرائیل کی جانب ڈرونز اور میزائل داغے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ پر حملے کابدلہ قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو دوبارہ نشانہ بنایاجائے گا۔

مزیدخبریں