ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ،بنگلہ دیش نے دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

11:55 AM, 1 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دیدی۔

میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 23 رنز سے ہرایا،بنگلہ دیش نے مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹوں کےنقصان پر 140 رنز بنائے،پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم18.4اوورز میں 117 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

قومی ویمن ٹیم 18.4 اوورز میں 117 رنز ہی بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے3 اوورز میں 15 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

اومیمہ سہیل نے 33 ، کپتان فاطمہ ثناء اور گل فیروزہ نے 17، 17 رنز بنائے،سعدیہ اقبال نے 2اورندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔

مزیدخبریں