اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے عدلیہ کے حق میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو اہم ہدایت جاری کردی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق 2 اکتوبر کو میانوالی، فیصل آباد اور بہاولپور میں احتجاج ہوگا جبکہ 4 اکتوبر جمعہ کو ڈی چوک اور پھر 5 اکتوبر کو لاہور مینار پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق احتجاج کی قیادت وزیراعلیٰ گنڈا پور کریں گے۔
پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی تنظیمی عہدیداروں کو احتجاجی تحریک کے لیے متحرک ہونے کی ہدایات دی ہیں، جلسوں کے ساتھ ملک کے مختلف شہروں میں عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج بھی ہوں گے۔