پاکستان رواں سال کے آخری سورج گرہن سے محروم رہے گا ، محکمہ موسمیات

10:34 AM, 1 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :  رواں سال 2024کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 2اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  سورج گرہن 2 اور3 اکتوبر کی درمیانی شب کو ہو گا  لیکن یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔سورج گرہن مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سورج گرہن شمالی اور جنوبی امریکا کے علاقوں کے ساتھ ساتھ انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔تاہم، پاکستان کے رہائشی اس آسمانی واقعہ کا مشاہدہ نہیں کر سکیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا۔ 

کنڈلی سورج گرہن، جسے “رنگ آف فائر” گرہن بھی کہا جاتا ہے 2 اکتوبر کو ہونے والا ہے، بنیادی طور پر جنوبی چلی اور ارجنٹائن کے کچھ حصوں پر نظر آئے گا۔

مزیدخبریں