ویرات کوہلی نے 27 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کرلیا

12:10 AM, 1 Oct, 2024

ممبئی :ویرات کوہلی نے اپنے ہم وطن لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں منفرد اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے اپنے شاندار کیریئر میں ایک اور سنگ میل اس وقت عبور کیا جب انہوں نے بنگلادیش کے خلاف کانپور میں دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن بین الاقوامی کرکٹ میں 27 ہزار رنز مکمل کیے۔ 

کوہلی نے یہ کارنامہ صرف 594 اننگز میں حاصل کیا اور اس طرح لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 623 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

ویرات کوہلی 600 سے کم اننگز میں 27 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

مزیدخبریں