سائفر کیس: ایف آئی اے کی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ان کیمرہ کرنے کی اپیل

سائفر کیس: ایف آئی اے کی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ان کیمرہ کرنے کی اپیل

اسلام آباد : سائفر کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ان کیمرہ کرنے کی درخواست دائر کردی۔


متفرق درخواست ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور کی جانب سے دائر کی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی متفرق درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی۔ 

 
چیف جسٹس عامر فاروق ایف آئی اے کی متفرق درخواست پر سماعت کریں گے۔ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بھی کل سماعت کیلئے مقرر ہے۔


خیال رہے کہ عمران خان ان دنوں سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

مصنف کے بارے میں