ورلڈ کپ : آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کی پریکٹس 

ورلڈ کپ : آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کی پریکٹس 

حیدر آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کا  بھارت کے شہر حیدرآباد میں پریکٹس سیشن مکمل ہوگیا ہے۔ قومی ٹیم نے تین گھنٹے راجیو گاندھی اسٹیڈیم حیدر آباد میں پریکٹس کی

قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے وارم اپ میچ سے قبل فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔ قومی ٹیم ورلڈ کپ کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کل بھی  راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی قومی کرکٹ ٹیم پریکٹس بھارتی وقت کے مطابق 10:30 سے 1 بجے تک کرے گی۔

واضح رہے کہ پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو  5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کا 346 رنز کا ہدف با آسانی 44 ویں اوورمیں حاصل کرلیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں