ساہیوال : امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پوری قوم کو نواز شریف کو استقبال کرنا چاہیے۔ دھاندلی کی پیداوار شخص کو واپس نہیں آنا چاہیے۔
ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہناہے ۔ ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ہیں۔ ہماری نظر میں پی ٹی آئی چیئرمین پہلے ہی نا اہل تھا۔ عدالتوں کو اب اس کی نااہلی پر مہر لگا دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار کی واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا آئینی اختیار ہے۔کے پی کے میں جنوری میں الیکشن ہونا مشکل ہوگا۔الیکشن سے پہلے ملکی معیشت کو درست کرنا ہوگا۔