اسلام آباد : سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں 800 افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے۔اسلام آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے سرچ آپریشن کر کے 800 افغان باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق 400 افغان باشندوں کو پروف آف ریزیڈنس پر رہا کر دیا گیا جبکہ زیر حراست 375 افغان باشندوں کے پاس شناختی دستاویزات نہیں ہیں۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق 375 افغان باشندوں کو کارروائی مکمل ہونے پر بارڈر پار بھیجا جائے گا۔
25 افغان باشندوں کی دستاویزات کی تصدیق تک ان کو حراست میں رکھا گیا ہے۔آپریشن بارہ کہو، ترنول، مہرآبادیاں، گولڑہ، شمس کالونی و دیگر علاقوں میں کیا گیا۔