پاک چین دوستی زندہ باد، پاکستان  کو اپنے آئرن برادر کی کامیابیوں پر فخر:نگران وزیر اعظم

02:47 PM, 1 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کے قومی دن پر چینی صدر شی جن پنگ کو مبارک باد دی ہے۔


نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کے قومی دن پر چینی صدر شی جن پنگ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان  کو اپنے آئرن برادر کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج کی دنیا میں چین امن و استحکام کے ساتھ ساتھ ترقی کا انجن بھی ہے۔اپنے بیان میں نگران  وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاک چین دوستی زندہ باد۔

دوسری جانب نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مزید سنگ میل عبور کریں گے۔یہ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ پہلے سے زیادہ مضبوط اور خوش گوار ہوں گے۔

مزیدخبریں