نوازشریف کا استقبالی جلسہ  ، ن لیگ آج  سیاسی قوت کا مظاہرہ  کرے گی

01:25 PM, 1 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:نوازشریف کی وطن واپسی سے قبل ، ن لیگ آج  سیاسی طاقت کا مظاہرہ  کرے گی۔نوازشریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی سے قبل عوام کے خون  کو گرمانے کے لیے   ن لیگ آج لاہور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ  کرے گی۔ نوازشریف  کے استقبالی جلسہ سے مریم نواز اور حمزہ شہباز مشترکہ خطاب کریں گے۔ 


جلسہ گاہ میں  پارٹی پرچم اور فلیکس لگا دی گئیں ہیں اور کرسیاں بھی پہنچا دی گئیں۔ 10فٹ اونچا،20 فٹ لمبا اور 16 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے۔  مریم نواز اور حمزہ شہباز دونوں آج شام سات بجے شاہدرہ میں مسلم لیگ ن کے  پہلے استقبالی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ 


ن لیگ لاہور میں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں کے سلسلے میں 7 جلسے کرے گی۔شاہدرہ لاہور کا گیٹ وے ہے ۔ اسی وجہ سے پہلے جلسے کے لیے شاہدرہ کا انتخاب کیاگیا ہے۔ 

مزیدخبریں